آل اولاد
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - بال بچے، ذریات۔ "انسان نہیں رہتا لیکن اس کے اعمال رہ جاتے ہیں . یہی اس کی پونجی، یہی اس کی آل اولاد اور یہی اس کی کمائی ہے۔" ( چند ہمعصر، ١٩٣٥ء، ٥١ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم 'آل' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'اولاد' ملانے سے مرکب بنا۔ اور اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٤ء میں "سحرالبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بال بچے، ذریات۔ "انسان نہیں رہتا لیکن اس کے اعمال رہ جاتے ہیں . یہی اس کی پونجی، یہی اس کی آل اولاد اور یہی اس کی کمائی ہے۔" ( چند ہمعصر، ١٩٣٥ء، ٥١ )
جنس: مذکر